وفاقی پولیس کی بڑی کا رروا ئی پچیس 25ہزار لیٹر شراب سے بھرا ٹینکر پکڑ لیا،ملزمان گرفتار

اسلام آباد(نما ئندہ نیوز ٹویو) تھانہ ترنول پولیس نے الکوحل (شراب) کی بڑی کھیپ کی سپلائی ناکام بنا دی پچیس 25ہزار سے زائد لیٹر الکوحل(شراب) سے بھرا ٹینکر برآمد کرکے 08 ملزمان کو گرفتارکرلیا شراب ڈیلرز پٹرول کی آڑ میں الکوحل کی بڑی کھیپ اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، لاہور اور کے پی کے سپلائی کرتے تھےاسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق الکوحل سے بھرا بڑا ٹینکر، 13 ٹینکیاں، 3 موٹرسائیکل، 1 رکشہ  بھی برآمدکر لیا گیا ہے۔ملزمان میں ٹیم کا سرغنہ محمد عمر ولد عبدالقیوم سکنہ ویسٹریج راولپنڈی سمیت آکاش رشید، صداقت علی، شوکت علی، ایاز علی، محسن علی، عبدالحمید اور فیصل رمضان شامل ہیں۔ ملزمان نے چند روز قبل بڈھانہ لنک روڈ نزد پرانا ٹال پلازا موٹروے پر مکان کرائے پر لیا تھاملزمان بڑے پٹرول سپلائی کرنے والے ٹینکر کے ذریعے مظفر گڑھ سے یہ شراب منگواتےموٹرسائیکل، رکشہ اور پانی کی بڑی ٹینکیوں کے ذریعے اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، لاہور اور کے پی کے سپلائی کرتے تھےکارروائی مخبر کی اطلاع پر تھانہ ترنول پولیس پارٹی نے کی ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں