وفاقی پولیس کےہومی سائیڈ یونٹ کی کارروا ئی،قتل کے مقدمے کی 3ملزم گرفتار

اسلام اباد(نمائندہ نیوزٹویو) تھانہ کھنہ کے ہومی سائیڈ یونٹ پولیس نے کارروائی کرکےقتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ملزمان نے 11مئی 2021 کو تھانہ کھنہ کے علاقے میں عابد حسین نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے تھے۔گرفتار ملزمان میں محمد امتیاز، اسامہ اور علی رضا شامل ہیں مدعی کی درخواست پر تھانہ کھنہ نے مقدمہ درج کرکے ہومی سائیڈ یونٹ کے انچارج انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی معہ ٹیم نے جدید تکنیکی اور ہیومن ریسورسز کو استعمال کرتے ہوئے قلیل وقت میں وقوعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان نے کاروباری لین دین تنازع پریہ قتل کیا تھا ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں