وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم ہاوس میں شروع ہوگا۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال ، کابینہ سندھ سے متعلق امور، پی ڈی ایم کی سیاسی تحریک ، قومی امور،  کورونا کی صورتحال اور ویکسین کی فراہمی کا جائزہ لے گی۔ وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز اوروفاقئ کابینہ کے اجلاس میں اکیس نکاتی ایجنڈا پر غور کرےگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ تاجکستان کو کورونا کنٹرول کیلئے ہیومن اسسٹنس اور کابینہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائرکٹرز میں وفاقئ حکومت کے نمائندہ کی منظوری دے گی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیپیٹل ٹیریٹری رولز 2020 کا ڈرافٹ کابینہ میں پیش کیا جاے گا ۔ ایم ڈی یوٹیلیٹئ سٹورز کارپوریشن کی تقرری ، قومی ترانہ کے آڈیو وژول کانٹنٹ پر نظر ثانی کیلئے مجوزہ کمیٹی کا قیام اور ایم ڈی اے پی پی کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔ کابینہ  نجکاری کمیٹی کے اجلا س میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کریمنل لاز میں ترامیم کے حوالے سے رپورٹ اور کابینہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کی رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جاے گی۔ کابینہ فرسٹ ویمن بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تقرری کی منظوری دے گی۔ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں