وفاق المدارس العربیہ نے وقف املاک ایکٹ کو مسترد کردیا،یکم جولا ئی کو لیاقت باغ میں جلسہ کا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاق المدارس العربیہ نے وقف املاک ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بل کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی جائے گی ،وفاق المدارس کے پلیٹ فارم سے یکم جولائی کو لیاقت باغ میں جلسہ عام منعقد ہوگا،مولانا فضل الرحمان، مفتی منیب الرحمان سمیت تمام اکابرین شرکت کریں گے۔ میٍڈیا کمیٹی وفاق المدارس کے ترجمان مفتی عبدالرحمن نے بتایا ہےکہ وفاق المدارس بل کو تمام مذہبی جماعتوں نے مسترد کیا ہے، وفاق المدارس عربیہ نے بل کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہاکہ وفاق المدارس کے پلیٹ فارم سے یکم جولائی کو لیاقت باغ میں جلسہ عام منعقد ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان، مفتی منیب الرحمان سمیت تمام اکابرین شرکت کریں گےانہوں نے کہاکہ راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کو جلسہ کی اجازت کیلئے با ضابطہ درخواست دے دی گئی ہے انہوںنے کہاکہ وقف املاک ایکٹ اور وفاق المدارس بل آئین پاکستان سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہاکہ رجسڑیشن کے معاملے پر وفاق المدارس اور حکومت کے مابین 99 فیصد اتفاق ہوچکا ہے ،وقف املاک ایکٹ پر سزاوں پر اعتراض ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لیاقت باغ کا احتجاج پنجاب کا نمائندہ اجتماع ہوگا، لیگل ٹیم عدالتی جنگ بھی لڑے گی عوام میں بھی جایا جائیگا اسمبلی میں بھی آواز اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک چلانے کے لیے کچھ نہیں لیکن فلاحی اداروں و مدراس کو تحویل میں لیا جارھا ہے، اجتماع پرامن ہوگا اجازت نہ بھی ملی تو تب بھی پروگرام کریں گے۔،اجازت ملی تو لیاقت باغ میں پروگرام ہوگا نہ ملی تو جگہ جگہ احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں