آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور رینجرز کے جوان ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں،بوگیوں سے زخمی مسافروں کو نکالنے کے لیے لوہا کا ٹنے والے بھاری ڈ سک کٹرز، لا ئف لو کیٹرز ،ہا ئیڈرالک سپریڈرز راولپنڈی سے پہنچا دئیے گئے ہیں سرچ کیمرے بھی پا ک فوج کی ٹیم کے پاس ہیں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پنو عاقل سے حادثے کی جگہ پرپہنچ گئے۔ جبکہ رحیم یار خان سے ریسکیو 1122کی ٹیم بھی آرمی کی ریسکیو ٹیم کے سا تھ اس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بوگیوں کو کا ٹ کر پھنسے ہو ئے بچ جانے والے اورزخمی مسافروں کو نکالا جا رہا ہے شدید نوعیت کے زخمی ا فراد کو ہیلی کا پٹر کے ذریعے پنوں عاقل کے ہسپتال میں شفٹ کیا جا رہا ہے
