ٹریڈ اور ایکسپورٹ میں نئے سیکٹرزتلاش کرنا ہوں گے،ہالینڈکےلیےنامزد سفیرسلجوق تارڑ

 راولپنڈی(نیوزٹویو)ہالینڈ کے لیے نامزد پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س کا دورہ کیا چیمبر کےصدر محمد ناصر مرزا،سینئرنائب صدر عثمان اشرف، نائب صدر شاہ ریز ملک، ودیگر  ممبران کی جانب سے ان کا خیرمقدم کیا گیاچیمبرکے صدر ناصر مرزانے نامزد سفیر کو چیمبر پروگرامز اورآئندہ پلاننگ پر بریفنگ دیتےہو ئے کہا کہ پاکستان اورپالینڈ کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے چیمبر کی سطح پر وفود تبادلوں کو فروغ دیا جائے۔ فارما سیؤٹیکل، آئی ٹی، اور سیاحت اہم شعبے ہیں جہاں باہمی منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں گوادر بزنس کانفرنس، انٹرنیشنل چیمبرز سمٹ، بزنس افریقہ فورم، بلڈاینڈ کنسٹرکشن ایکسپو جیمز اسٹون ایکسپو منعقد ہو چکی  ہیں نامزد سفیر سلجوق تارڑ نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں چیمبر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے رابطے بڑھانا تھا دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر کے قریب ہے جسے مزید بڑھایا جا سکتا ہے کرونا وبا کے باوجود پاکستان کی معیشت اب تیزی سے ترقی کی جانب بڑھ رہی ہےٹریڈ اور ایکسپورٹ میں نئے سیکٹر اور شعبے تلاش کرنا ہوں گے ٹریڈ و کمرشل قونصلرز چیمبرز کے ساتھ رابطے مستحکم کریں گے بیرون ملک سفارتی مشنز چیمبر ز آف کامرس کے ساتھ ورچوئل میٹنگز کریں اور معلومات شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں