ٹیکسلا پولیس کی کارروا ئی 24گھنٹے میں اندھے قتل کا سراغ

 راولپنڈی (نما ئندہ نیوزٹویو )تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی، اندھا قتل کیس میں 24 گھنٹے کے اندرملزم کا پتہ چلا لیا مقتول کا اپنا باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا جبکہ پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالغنی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش کی مدد سے اندھے قتل کو ٹریس کرکے مقتول کے باپ کو گرفتا کر لیا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے خاندانی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے جمعہ کے روز اپنے بیٹے کو قتل کیا تھا .ایس پی پوٹھوہارنے کہا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار، ایچ او ٹیکسلا اور انکی ٹیم کو شاباش دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں