دبئی(نیوز ڈسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد سے متعلق چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، آئی سی سی نے بڑا اعلان کردیا ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغٖام میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد متحدہ عرب امارات اور اومان میں ہوگا۔مختصر فارمیٹ کا ورلڈکپ سترہ اکتوبر سے چودہ نومبر تک کھیلا جائے گا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہونا تھا مگر کووڈ کی دوسری لہر کے باعث اسے تبدیل کرنا پڑا، بی سی سی آئی ایونٹ کے میزبان رہے گا۔آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
