۔
مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کےامان چھتریا کا کِپ اپسکا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔13سالہ پاکستانی مارشل آرٹسٹ نعمان محسود نے بھارت کے کھلاڑی امان چھتریا کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔بھارتی کھلاڑی امان چھتریا نے ایک منٹ میں 47 جبکہ پاکستان کے نعمان محسود نے ایک منٹ میں 52 کِپ اپس کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ریکارڈ کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نےای میل کے ذریعہ کی ہے ۔
نعمان محسود نے کہا کہ انڈیا کا عالمی ریکارڈ توڑ کر فخر محسوس کررہا ہوں پاکستان کے لئے مزید کامیابیاں سمیٹنا چاہتا ہوں ۔