پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز آج سے شروع ہوں گے، شائقین پرجوش

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز آج سے ابوظہبی میں شروع ہو گا۔ بقیہ میچز کی میزبانی کے لئے شیخ زید اسٹیڈیم تیار۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان اور غیر ملکی کھلاڑی رنگ جمانے کو تیار ہیں۔ کراچی کی مارکیٹس میں شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ ٹیموں کی شرٹس لینے پہنچنا شروع ہو گئے۔ ملتان سلطانز کے دیوان کہتے ہیں شاہد آفریدی ہوتے تو اور بھی مزا آتا لیکن محمد رضوان سے امیدیں ہیں ۔ نوجوان ملتان سلطانز کی بھی کٹ لینے دکانوں کا رخ کر رہے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ کورونا نے کاروبار کو متاثر کیا ہے۔ اُدھر ابوظہبی میں ٹیمیں جیت کے لئے بھر پور زور لگا رہی ہیں اور دنیا بھر کے طرح پاکستان میں شائقین کرکٹ ان کو سپورٹ کرنے کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں