پاکستان میں پولیو کیسز میں کمی آنے لگی۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ پولیو پروگرام کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے پولیو کا ایک کیسز رپورٹ ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان میں 84 کیسز سامنے آئے تھے۔ پولیو پرگرام کے تحت ملک کے 124 اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، جس میں 23 ہزار فرنٹ لائن ورکرز مہم میں حصہ لے رہےہیں۔ پروگرام کے تحت اگلے پانچ سالوں کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
