پاکستان میں کورونا سے مزید 76 افراد کی موت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیس رپورٹ، مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 529 ہو گئی، فعال کیسز 44 ہزار 236 ریکارڈ، 8 لاکھ 71 ہزار 668 مریض صحت یاب بھی ہو چکے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 76مریض جاں بحق ہوگئے ، 1 ہزار 303 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 44 ہزار 236 ہو گئی ، کورونا کے 8 لاکھ 71 ہزار 668 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ ملک میں 9 لاکھ 37ہزار 434 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ، ملک بھر میں کورونا سے تاحا 21 ہزار 529 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 41824 ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں