پاکستان نے ہمیشہ دوستی اورمحبت کا رشتہ نبھایا ہے،چینی سفیر نانگ رانگ

اسلام آباد (نما ئندہ نیوز ٹویو)ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا سبب بنے گی اور سی پیک کی بدولت پاکستان خطے کا معاشی حب ثابت ہوگا جبکہ چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ محبت اور دوستی کا رشتہ نبھا یا ہےچیئرمین سینٹ اور چینی سفیر نانگ رانگ کے مابین اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سال 2021 پاک چین دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بہت اہمیت رکھتا ہے اور پاک چین دوستی پر نہ صرف حکومتی سطح عوامی سطح پر بھی قائم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار چین کے سفیر نانگ رانگ سے اُن کی رہائش گاہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور دونوں ممالک دنیا کہ تمام اہم فورمز پر مختلف عالمی ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک مشترکہ ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے اور سی پیک منصوبہ جات سے روزگار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع میسر ہونگے۔ سی پیک کی بدولت پاکستان میں تعمیر و ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے اور پاکستان چین دوستی مضبوط سٹرٹیجک پارٹنر شپ ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ پاکستانی معیشت پر سی پیک کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور کرونا وبا کے دوران چین کی مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ چین کی جانب سے کرونا ویکسین کی بروقت فراہمی سے قیمتیں جانوں کو بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اقتصاد ی تعاون کو مزید فروغ دے کر بہتری لائی جا سکتی ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ محبت اور دوستی کا رشتہ نبھا یا ہے جس پر ہمیں فخر ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں