اسلام آباد: (نیوز ڈیسک) ورلڈ وائلڈ لائف پاکستان کا ریچھ کےبچے سے متعلق اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ پاکستان نے ریچھ کے بچے کو محفوظ اور قدرتی ماحول میں رکھنے کے لیے ورلڈ وائلڈ لائف کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ حکام نے ریچھ کے بچے سے متعلق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے نمائندوں کو آگاہ کیا ہے کہ مادہ ریچھ کو قتل کرکے ڈبو کو شکاریوں نے بیچ ڈالا تھا۔ راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے ڈبو کو 26 مئی کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنا تھا مگر 25 مئی کو پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مار کر ڈبو کو لاہور منتقل کردیا تھا جس پر خاتون انیلہ عمیر نے وائلڈ لائف پنجاب ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے پاس جارڈن سے تربیت یافتہ ریچھ کو پالنے والے دو ماہر ٹرینر موجود ہیں۔ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ نے کشمیر وائلڈ لائف بورڈ کے ساتھ مل کر سینکچری بنائی ہے جہاں دو ریچھ پہلے سے موجود ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ٹک ٹاک سو شل میڈیا پر ایک ریچھ کے بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے لڑکی نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بورڈ نے چھاپہ مار کر وہ ریچھ کا بچہ (ڈبو ) لاہور منتقل کردیا تھا جہاں پنجرے میں رکھے جانے پر شہریوں نے اسےمناسب جگہ رکھنے کا مطالبہ کیا تھا ۔
