اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو)وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں چین کے سفیعزت مآب نونگ رونگ نے ملاقات کی اورپاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کی ملاقا ت میں پاکستان اور چین کے درمیان قائم سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا گیا جبکہ چینی شہریوں کے لئے ویزا سہولیات؛ سی پیک منصوبوں اور پاک چین دوطرفہ تعاون کے معاہدوں پر بات چیت کی گئی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتا یا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظور کی ہےنئی پالیسی کے تحت چینی شہریوں کے لئے نئے ویزا کی کم از کم مدت دو سال کردی ہے۔چینی شہریوں کو اب متعلقہ مشنز سے 48 گھنٹے کے اند اندر دو سال کا ورک ویزا جاری کرینگےچینی شہریوں کے لئے سی پیک کے تحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی ہے۔چینی شہروں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے چینی شہریوں کے لئے ویزا میں سہولیات پر حکومت کے بہت مشکور ہیں۔ویزا سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید اعتماد اور وسعت آئیگی۔سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گےوزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کرونا ویکسینیشن مہیا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے کرونا وبا کنڑول کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں۔وزیر دا خلہ نے چینی سفیر سے استدعا کی کہ پاکستان میں پھنسے چینی یونیورسٹی کے طالب علموں کی واپسی کے انتظامات کئے جائیں پاکستانی طلباء کے قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہےچینی سفیر رونگ نونگنے یقین دہانی کر ائی کہ پا کستانی طلباء کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کرینگے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہرہیں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد اور بھروسے پر قائم ہےپاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے۔اسے مزید مضبوط کرینگے۔پاکستان چین کا آئرن برادر ہے۔باہمی تعلقات پر ناز ہے۔
