پا کستان میں امریکی اڈوں کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا،نون لیگ کی تارکین وطن کوووٹ کاحق دینےکی مخالفت،طارق ملک چیئرمین نادراتعینات،فواد چوہدری

اسلام آباد (نما ئندہ نیوز ٹو یو ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر امریکی اڈوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاتمام اڈے پاکستان کے اپنے استعمال میں ہیں نون لیگ نے تارکین وطن کو ووٹ دینے کے حق کی مخالفت کی ہےپیپلزپارٹی کے مؤقف کا انتظار ہے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیساتھ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتے ہیںاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے افراد کو بہیمانہ طریقے سے قتل کیا گیاجو مسلمان ملکوں کو انتہا پسندی کا طعنہ دیتے تھے وہ اپنے اندر جھانکیں اسلاموفوبیا مغربی معاشرے میں سرایت کر چکا ہےمنگل کے روزکا بینہ اجلاس میں فیصلوں پر بریفنگ دیتے ہو ئے انہو ں نے بتایاکہ  میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے تارکین وطن کو ووٹنگ کا حق نہ دینے کی اپیل کی مذمت کرتے ہیں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاست بکھرتی جا رہی ہےسندھ کے لوگ پیپلز پارٹی کی طرز سیاست سے تنگ ہیں دونوں جماعتوں کو اپنے طرز سیاست پر نظرثانی کرنا چاہیےپیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن بچوں کی طرح آپس میں لڑ رہے ہیں اُنہوں نے کہا وزارت سائنس ٹیکنالوجی ای وی ایم مشینز کا ڈیمو الیکشن کمیشن کو جلد دے گی۔ ای وی ایم کی پانچ سو مشینوں کا آرڈر دینے جا رہے ہیں پریس کلبز اور بار کونسلز کے انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت فراہم کرینگےاُنہوں نے بتا یاکہ، فرسٹ وویمن بینک کی پرائیویٹائز کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، اسلام آباد کے لوکل باڈیز قانون میں ترمیم بارے مسودہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کو بھیج دیا گیا ہے فواد چودھری نے کہا احساس پروگرام کے لیے مزید پچاس ارب کی گرانٹ دی جا رہی ہے۔ کورونا کی پہلی لہر میں ایک سو اسی ارب روپے لوگوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومتی کوششوں سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن خسارے سے باہر آ گیا ہےعمر حبیب لودھی کو یوٹیلٹی سٹور ڈائریکڑ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی، پی ٹی وی کو بھارتی نشریاتی ادارے سے معاہدے کی اجازت نہ ملی، پاکستانی شائقین پاک انگلینڈ میچز دیکھنے سے محروم رہیں گے۔ُنہوں نے کہا، ریلوے کے نظام کو اڑھائی سال میں ٹھیک نہیں کیا جاسکتاماضی کی حکومتوں نے ملکی اداروں کو دیمک کی طرح تباہ و برباد کیاریلوے کیلئے ایم ایل ون کا منصوبہ اہم ہےکمل ہونے پر ریلوے نظام بہتر ہو پائے گاریلوے نظام کو بہتر کرنے کیلئے وقت درکار ہے اورنج ٹرین خسارے میں چل رہی ہے جو ہمیں ادا کرنا پڑ رہے ہیں فواد چودھری نے کہا، عمران خان کی حکومت میں ہر ادارے کو نئے سرے سے بنانا پڑ رہا ہے۔ اس حکومت نے ساٹھ سے زائد لوگوں کو اداروں کا سربراہ تعینات کیا۔حکومت نے تمام تعیناتیاں میرٹ پر کی ہیں انہوں نے کہا کہ مبشر حسن کو ایم ڈی اے پی پی اور طارق ملک کو نادرا کا نیا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے یاد رہے کہ یہ وہی سابق چیئرمین نادرا طارق ملک ہیں جنہوں نے اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ساتھ اختلافات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا قومی ترانہ کو جدید ٹیکنالوجی میں ریکارڈ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا بل قومی اسمبلی میں ہےانتخابی اصلاحات کے معاملے پر اپوزیشن کی تجاویز کا انتظار ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں