پا کستان میں ایک سال میں 1لا کھ گدھے اور 12لا کھ بھینسوں کا اضافہ،خچر،گھوڑوں اوراونٹوں کی آبادی نہ بڑھ سکی،اقتصادی سروے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پا کستان میں گدھے اور بھینسیں نمبرلے گئے ایک سال میں ایک لا کھ گدھے اور12لا کھ بھینسیں بڑھ گئیں تاہم خچروں اور گھوڑوں اور ا ونٹوں کی تعداد میں کو ئی ا ضا فہ نہیں ہوا  اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد ایک لاکھ بڑھ گئی ہے ملک میں 55 لا کھ گدھے تھے گزشتہ ایک سال میں گدھوں کی تعداد 55لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی بھیڑوں کی تعدادمیں 4لاکھ کا اضافہ ہوا ہےجس سے بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہوگئی ہے اسی طرح بکریوں کی تعدادایک سال میں 21 لاکھ تک پہنچ گئی ہےبکریوں کی تعداد 7 کروڑ 82 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ3 لاکھ ہوگئی ہےمویشیوں کی تعدادمیں سالانہ بنیاد پر 19 لاکھ کا اضافہ ہوا مویشیوں کی تعداد 4 کروڑ 96 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے بھینسوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 12 لاکھ کا اضافہ ہواہے، بھینسوں کی تعداد4 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر4کروڑ 24 لاکھ ہوگئی ہےتاہم 13 سال سے گھوڑوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا  16 سال سے خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ ہوا نہ ہی کمی ہوئی۔ پانچ سال سے اونٹوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اوںٹوں، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ اونٹوں کی تعداد گیارہ لاکھ، گھوڑے چار لاکھ ہیں، خچروں کی تعداد دو لاکھ تک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں