اسلام آباد (نیوزٹویو) پا کستان اورانگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سریزسے اب پاکستانی شائقین لطف ا ندوز ہو سکیں گےپا کستان اوربیرون ملک رہنے والے کرکٹ کے دیوانوں کا یہ حا ل ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 13جولا ئی کو ہونے والے پہلے ون ڈے کی ٹکٹیں رواں سال جنوری میں ہی آن لا ئن فروخت ہو گئیں تھیں وزیرا طلاعات و نشریا ت فواد چوہدری کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کو پاکستان میں دکھانے کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہےا نہوں نے بتایا کہ اب انگلینڈ اور پاکستان سیریز کا اگلا میلہ سجنے کو ہےوا ضح رہے کہ پی ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا تھا۔ کابینہ نے پی ٹی وی کے بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو رد کر دیا تھا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز 8 جولائی سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمنپیوں کے پاس ہیں۔ اس وجہ سے قبل ازیں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کی کرکٹ سیریز نشر نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونیوالی سیریز سے 5ماہ قبل ٹکٹیں بڑی تعداد میں فروخت ہو گئیں تھیںشائقین شائقین کی بڑی تعدادنے آن لائن ٹکٹوں کی خریداری میں گہری دلچسپی لی تھی برمنگھم ایجبسٹن میں 13 جولائی کو ہونیوالے ایک روزہ میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں تھیں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 18 جولائی کو ہینڈلے میں ہونیوالے دوسرے ٹی20میں بھی ہاؤس فل ہے ۔ انگلش بورڈ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ میچز کی منسوخی یا ردوبدل کی صورت میں ٹکٹوں کی رقم ریفنڈ کی جائے گی۔
