پا کستان نےچین کے تعاون سے تیارکردہ “پاک ویک”کورونا ویکسین لا نچ کردی

اسلام آباد ( نمائندہ نیوزٹویو)پا کستان نے چین کے تعاون سے تیار ہونے والی اپنی کرونا ویکیسن پاک ویک لا نچ کر دی ہےلا نچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ بیماری مذہب اور خاند ان نہیں دیکھتی ہسپتالوں کی حالت بہتربنانے کے لیے سو100ارب روپے خرچ کررہےہیں کورونا پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے چیلنج تھا لیکن ہمارے حالات بہتر رہے ہر مشکل میں ایک موقع بھی ہوتا ہے اور یہی ہواوہ قومیں ترقی کرتی ہیں جہاں علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب قومی ادارہ برا ئےصحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے ادارے میں ویکسین کی ایک لاکھ 18 ہزار خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا ہے کہ کین سائنو بائیو کے ٹرائل میں پاکستان نے حصہ لیا۔ چین کے ساتھ ٹیکنالوجی کے ٹرانسفر کا معاہدہ کیا تھااین آئی ایچ میں ایک لاکھ 18 ہزار ویکیسن تیار کی گئی۔ آج رات کین سائنو کے 90 ہزار ویکیسن کی خوراکوں کا  خام مال  پہنچ جائے گا۔ آئندہ ماہ 30 لاکھ کین سائنو ویکیسن کا خام مال پہنچے گاوفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں تیار کردہ کورونا ویکسین ’پاک ویک‘ لانچ کر دی گئی ہے۔ کورونا کی پہلی لہر میں کچھ لوگوں نے بیڈز نہ ہونے کی شکایت کی تھی تیسری لہر میں 60گنا زیادہ مریض تھے لیکن صورتحال کنٹرول میں رہی اسد عمر نے کہا کہ پورے پاکستان میں ہسپتالوں کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے وفاق اور حکومت ایک سو ارب سے زیادہ رقم خرچ کر رہی ہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری اور پیکنگ کی شروعات کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کی ٹیم کو مبارکباد  دی انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں 7 ادارے کام کررہے ہیں،ملک کو نیشنل ہیلتھ ڈیٹا سینٹر کی اشد ضرورت تھی،ایک نیا قانون پاس ہونے کے مراحل سے گزر رہا ہےسسٹم بہتر کرنے کے ہر چیلنج میں موقع ملتا ہے، این آئی ایچ کے اگلے عروج کا وقت آچکا ہے چین سے ہماری گہری دوستی ہے کورونا کی صورتحال میں بھی چین نےد وستی نبھائی ہے اس موقع پر چينی سفیر نے کہاکہ چینی حکومت ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی منتقلی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔قبل ازیں فیصل سلطان  نے ٹوئٹر پر لکھا کہ این آئی ایچ پاکستان کی ٹیم کین سائنو بائیو چائنہ کی مدد سے پاکستان میں  کین سائنو ویکسین کی کامیاب فارمولیشن اور پیکنگ پر مبارک باد کے مستحق ہے و اضح  رہے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اور پیکنگ کا خام مال چین سے خریدا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں