پا کستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) پاکستان نے سوعدی عرب پر حوثیوں کے تازہ حملوں کی مذمت کی ہے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان حوثی ملیشیاءکی جانب سے سعودی عرب کے مغربی خطے پر تازہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ انتہائی قابل تحسین ہے کہ اتحادی افواج نے ان حملوں کو ناکام بناتے ہوئے بارود سے لدے تمام ڈرونز تباہ کردئیے یہ حملے بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو خطرے سے دوچار کرنے کے علاوہ سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ ہم یہ حملے فی الفور روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔سلامتی اورجغرافیائی وحدت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان برادر سعودی عرب کے ساتھ مکمل یک جہتی اور اس کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں