پا ک فضا ئیہ ملک کے خلاف جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلا حیت رکھتی ہے،ایئرچیف مارشل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اور مذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہےان خیالات کا ا ظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد کے دورےاور کورس کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔حاضرین سے خطاب کے دوران ائیر چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں فراہم کردہ تعلیم و تربیت کے معیار کو سراہا۔ سلامتی کے موجودہ چیلنجز اور تکنیکی جدت پر بات کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستانی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری مسلح افواج علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاک فضائیہ ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت اور مذموم ارادے کا بروقت جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ بعد ازاں، سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کورس کے شرکاء سے تبادلہ خیال بھی کیا۔

قبل ازیں عرب جمہوریہ مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا مصر کےسفیر طارق محمد داہروگ نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان پہلے سے استوار پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں