پرس چھیننے کی واردات،ایس پی کی ایس ایچ او کو جلد ملزم گرفتار کرنے کی ہدایت

 راولپنڈی (نیوزٹویو)راولپنڈی میں تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں خاتون سے پرس چھیننےکے معاملہ پر قا نون حرکت میں آگیا ایس پی پوٹھوہار کی جانب سے ایس ایچ او ریس کورس کو ملزم جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیاپو لیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوارگزشتہ روزخاتون سے پرس چھین کر فرار ہوا تھا جس پر گزشتہ روز ہی مقدمہ درج کر لیا گیا واقعہ کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمہ کے مدعی کے مطابق میری بہن ٹیچنگ کے لیےاسکول جارہی تھی راستے میں موٹرسائیکل سوار نے بیگ چھیننے کی کوشش کی ملزم بیگ چھین کر بھاگ گیا جس شناختی کارڈ، 2ہزار روپے اور ضروری کاغذات  تھے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےایف آئی آر میں خاتون کے گرنے، اور زخمی ہونے کا ذکر نہیں ہے ایس ایچ او ریس کورس کے مطا بق جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شواہد کی روشنی میں ملزم کو ٹریس کیا جارہا ہے جبکہ ایس پی پو ٹھوہارکے مطابق ملزم کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں