پنجاب پولیس جوہر ٹاون بم دھماکے کے ملزمان کے قریب پہنچ گئی،شیخ رشید

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدا حمد نے کہا ہے کہ پولیس جوہر ٹاون بم دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب پہنچ گئی ہے جو ہرٹاون دھماکہ پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےاپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  پنجاب پولیس نے جوہر ٹاون دھماکے کی تحقیقات میں زبردست  کامیابی حاصل کی ہے پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے پنجاب پولیس جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لیکر عوام کو اچھی خبر سنائی گےجو لوگ ملک میں انتشار پھیلانا  اور پاکستان کو انڈرپریشر لانا چاہتے ہیں وہ ناکام ہوں گےپاکستان کبھی کسی دباو میں نہیں آئے گاافغانستا ن بارڈ ر پر ہم نے  چھیاسی فیصد اورایران بارڈر پر چھیالیس فیصد  فینسنگ ہوگئی ہےوزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ہےپاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنا نا شروع کیا ہے وہ ناکام ہوں گےپاکستان کے عوام  پاک فوج کے ساتھ ملکر اس ملک  میں امن استحکام اورترقی کاسفر جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں