پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا ۔ رات کے دوران بارکھان اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ ملتان، ڈی جی خان اوربہاولپور کے اضلاع میں دن کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ رات کے وقت نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، جہلم، چکوال اوراٹک میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ  بارش کی توقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع ہے ۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ دیر،مالاکنڈ، سوات، ،شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، مردان ،پشاور،کوہاٹ، اوروز یر ستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ٗ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سبی اور دادو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ سرگودھا بھی گرم ترین علاقوں میں رہا جہاں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں