لا ہو ر(نیوزٹویو) صوبائی الیکشن کمشنر، پنجاب غلام اسرار خان نے سیالکوٹ پی پی 38سے الیکشن لڑنے والے انتخابی ا میدوارن سے کہا ہے کہ ان کے پو لنگ ایجنٹس پریزائیڈنگ آفیسر سے فارم 45 کی کاپی لیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں اورارکان اسمبلی کو ا پنی ا نتخابی مہم سے دوررکھیں انتخابات کی شفافیت پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا صوبا ئی ا لیکشن کمشنر نے بدھ کو سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38میں 28جولائی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے ا میدواروں سے ملا قات کی انہوں نے امیدواران کو خاص ہدایات دیں کہ اپنے پولنگ ایجنٹوں کی تربیت کو یقینی بنائیں اور انہیں پابند کریں کہ وہ پولنگ کے اختتام پر، پریزائیڈنگ آفیسر سے فارم 45, کی کاپی لئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔ انہوں نے امیدواران سے مزید کہا کہ وہ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرتے ہوئے حلقے میں سے اوور سائیز بینرز، پینا فلیکسز ہٹا دیں اور اپنے حامی منتخب اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم کا حصہ نہ بنائیں اور حلقے کا دورہ نہ کرنے دیں ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے انتخابی امیدواران کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے آگاہ کیا اور ضمنی انتخاب کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان، سکندر سلطان کا پیغام دیتے ہوئے تمام امیدواران کو آگاہ کیا کہ انتخابات کی شفافیت اور غیرجانبداری پر کو ئی سمجھوتہ نہیں ہو گا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخاب میں سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے ایس پی سیالکوٹ، محمد اکمل سے بھی ملاقات کی جس میں ا نہیں سکیورٹی پلان کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ دی گئی انتخاب والے دے سکیورٹی کے لیے پو لیس اور رینجرز کی خا طر خواہ نفری تعینات کی جا ئیگی صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے انتخابی عملے کی تعیناتی اور تربیت کے حولے سے، سی ای او ایجوکیشن مقبول شاکر،ڈپٹی ڈائیریکٹر کالجز، مقبول کلوئیہ ا ور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ حسن عباس سے بھی ملاقات کی۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ہدایات دیں کہ انتخابی عملے کو احسن طریقے سے ڈیوٹی نبھانے کاپابند کیا جائے اور االیکشن ٹریننگ میں انکی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔
