پولیو کا پا کستان سے خا تمہ قومی مقصد اور کوشش ہے آرمی چیف پولیو اوور سا ئیڈ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات

راولپنڈی( نما ئندہ نیوزٹو یو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیو کا پاکستان سے خاتمہ قومی مقصد اورکوشش ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے بل ملنڈا گیٹس فاونڈیشن  ترقیاتی پروگرام اورپولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ کرسٹوفرنے ملاقات کی ملاقات میں پولیو کےخاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں اور اقدامات سمیت انسداد پولیو کیلئے پاکستانی عزم کے جامع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہااورکہا کہ پاکستان میں انسداد پولیو کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کلیدی ہیں پولیو اوورسائیڈ بورڈ کے سربراہ نے انسداد پولیو مہم کیلئے پاک فوج کے تعاون کی تعریف کی واضح رہے کہ پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے مثبت اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں، رواں سال پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ گزشتہ برس ملک میں 84 پولیو کیسز پائے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں