اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دعویٰ ہے کہ کرونا وباء سے بيروزگاری بڑھی مگر خوش آئند بات يہ ہے کہ پونے ۲ کروڑ لوگوں کو دوبارہ روزگار بھی مل گيا، مالی سال ۲۰۲۱ء میں مہنگائی ۷ سے ۹ فیصد کے درمیان رہے گی، آئی ایم ایف کا پروگرام معیشت کو سپورٹ کریگا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق لاک ڈاؤن میں تعمیراتی صنعت سے وابستہ روزگار میں سب سے زیادہ ۵۷ فیصد کمی ہوئی۔مرکزی بینک کی دوسری سہ ماہی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق صنعتی سرگرمیاں تیز ہونے سے کرونا وباء کی وجہ سے ختم ہونیوالے روزگار تیزی سے بحال ہورہے ہیں، ٦۷ لاکھ افراد کی آمدن کم ہوئی، معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور آمد و رفت کی آسانی کے بعد بیروزگار ورکرز کی تعداد ۳۷ فیصد کم ہوگئی۔ مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وباء سے بيروزگار ايک کروڑ ۷۵ لاکھ افراد دوبارہ برسر روزگار ہوگئے۔
