پہلی سےچوتھی اورچھٹی اور ساتویں کلاس کے بچوں کو بغیر ا متحان لیے ا گلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ،پا نچویں اور آٹھویں کے امتحانات ہوں گے

اسلام آباد (نمائندہ نیوز ٹویو)  کل سے تمام وفاقی تعلیمی سرکاری سکول کھل جا ئیں گے لیکن وفاقی سرکاری سکولوں کے بچوں کے لیے خوشخبری ہے کہ وزارت تعلیم نے پہلی سے چوتھی اور چھٹی، ساتویں کلاس کے بچوں کوامتحان لیے بغیر اگلی کلاسوں میں ترقی دینےکا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ پانچویں اور آٹھویں کلاس کے بچوں کو اگلی کلاسوں میں ترقی کےلیے امتحانات کے مرا حل سے گزرنا ہو گا  وفاقی وزارت تعیلم نے اپنے نئے فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔ ڈئرا یکٹر جنرل  وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری  وفاقی وزارت تعیلیم کوبھجوائی تھی پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔ محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق پہلی سے چوتھی اور چھٹی اور سا تویں کلاسوں کے بچوں کو گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پراگلی کلاسوں میں ترقی دی جا ئے گی گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان ترقی نہیں دی گئی تھی، 90فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے تھے اورانہیں نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیاوفاقی حکومت نے 10 جولائی کے بعد دسویں سے بارہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین اور ریاضی کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہےپریکٹیکل و باقی مضامین کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ ہر پیپر میں مناسب وقفہ رکھا جائے گا تا کہ بچے تیاری کر لیں وزیرتعلیم نے تمام صوبوں کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں