پیمراجعلی خبروں کی حوصلہ شکنی کے اقدامات کرے، صدرمملکت عارف علوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ فیک نیوز کی حوصلہ شکنی کے لیئے پمیرا اقدامات کرے ۔منگل کو صدر مملکت سے سے چیئرمین پیمراسلیم بیگ کی ملاقات ،صدر مملکت کو پیمرا سال 2019/20 کی رپورٹ پیش کی گئی اس موقع پر صدر عارف علوی نےفیک نیوزکی بڑھتی ہوئی لعنت کی حوصلہ شکنی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیک نیوز معاشرے میں انتشار اور لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں،میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،پیمرا معلومات کا آزادانہ بہاؤ یقینی بنا کر معلومات ، تعلیم اور تفریح کے معیار کو بہتر بنائے،متعلقہ اسٹیک ہولڈرز فیک نیوز کے پھیلاؤ سے گریز کریں ،غلط خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے منافی ہے ، میڈیا ہاؤسز اور علمائے کرام فیک نیوزکے چیلنج سے نمٹنے کیلئے لوگوں کی رہنمائی اور تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں،فیک نیوز کے تدارک کیلئے پیمرا غیر جانبدارانہ ، درست اور تصدیق شدہ معلومات کے پھیلاؤ کو یقینی بنائے ، صدر مملکت نے چیئرمین پیمرا کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں