پی آئی اے کا کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئرلائین کا کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ۔ پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا۔  نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔ جولائی کے وسط میں پہلا ایئربس 320 پی آئی اے کے فلیٹ میں شامل ہوجائے گا۔ دوسرا طیارہ اگست میں بیڑے میں شامل ہوجائے گا۔ مزید دو طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔ پی آئی اے بزنس پلان 8سے زائد طیارے شامل کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ پی آئی اے کے بیڑے میں بوئنگ ٹرپل سیون بھی شامل کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کاروبار کی ضروریات کے مطابق نئے طیارے خرید رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں