پی آئی اےکےاندرون ملک روٹ پرچلنے والے طیارے کی بھارتی حدود میں پرواز

اسلام آباد(نیوزٹویو) طوفان سے بچنے اورمسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پی آئی اے کے طیارے کو بھارتی حدود میں پروازکرنا پڑ گئی تاہم پرواز کے کپتان نے متعلقہ حکام کی کلیئرنس سے طیارے کا رخ بھارت کی طرف موڑا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور کی پروازنمبر  پی کے 306 کی بھارتی حدود میں موجودگی کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا طوفانی موسم سے بچنے کے لئے قوانین کے تحت پرواز کو بھارتی حدودسے گزارا گیا پرواز کے کپتان کے مطلع کرنے پرلاہوراوردہلی ائرٹریفک کنٹرول سے کلیئرنس حاصل کی گئی  ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین موجودہاٹ لائن پرمبنی ایلفا کنٹرول،ائرڈیفنس کلیئرنس بھی موجود تھی پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خراب موسم یاایمرجنسی میں انٹرنیشنل قوانین کے تحت پروازکس بھی ملک کی طرف موڑی جا سکتی ہےایمرجنسی میں بین الاقوامی ایوی ایشن آرگنائزیشن رکن ممالک پرمعاہدوں کی پاسداری لازم ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں