پی ایس ایل کے بقیہ میچز فیس بک پر براہ راست نشر کرنے کا اعلان

ابوظہبی ( نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بقیہ میچ 9 جون کو بدھ سے ابوظہبی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچ فیس بک پر براہ راست نشر کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ بقیہ تمام میچ پیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے زیر اہتمام فیس بک پر دکھائے جائیں گے۔ پیڈ آن لائن ایونٹس کے تحت دکھائے جانے والے براہ راست میچوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میچوں کو مونٹائز کرنے کا موقع بھی حاصل کرے گا۔لیگ کے میچ فیس بک پر دیکھنے کے لیے ناظرین/صارفین کو بیک وقت سائن اپ عمل سے گزرنا ہو گا۔ سائن اپ کے بعد ناظرین/صارفین فیس بک پر براہ راست میچ دیکھ سکیں گے۔فیس بک پر لائیو میچ امریکا، کینیڈا، کیربین، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افریقا، مشرق وسطیٰ، افغانستان، بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش، بھوٹان، نیپال اور مالدیپ سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں دیکھے جا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں