پی ایس ایل 6 میں فائنل فور تک رسائی کی جنگ جاری، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

ابوظبی(نیوز ڈسک) پاکستان سُپر لیگ میں فائنل فور تک رسائی کی جنگ جاری ہے، ایونٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ میں آج مزید دو میچز کا فیصلہ ہوگا، پہلا میچ شام چھ بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔پشاور زلمی آج اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تو وہ پلے آف میں اپنی جگہ پکی کرلے گی، زلمی سے شکست کی صورت میں اسلام یونائیٹڈ کی پوزیشن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کے میلے میں اب تک تیرہ میچز میں آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں سے پشاور زلمی نے سات میچ جیت رکھے ہیں۔ایونٹ کا دوسرا اور اہم ترین میچ دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کو روایتی حریف لاہور قلندرز کے درمیان رات گیارہ بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کے پاس اب ہارنےکا آپشن نہیں ہے، فائنل فور کی امیدوں کو برقرار رکھنےکیلئے اسے اپنے آخری دونوں میچز جیتنا ہونگے۔رات گئے کھیلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو110 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ پی ایس ایل سیزن سکس کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں