اسلام آباد(اصغر چوہدری)ضلع مہمند کے مشران تحریک انصاف کے مقامی ایم این اے ساجد خان مہمند کے خلاف پھٹ پڑے ،گاوں رحمت کور موسی خیل کے ذاتی ملکیتی پہاڑوں میں معدنیات کی لیز جعلی طور پر حاصل کرنے کی میبنہ کوشش میں ساجد خان مہمند ملوث ہیں ،لیز کا پہلا حق مقامی گاوں ہے اگر نہ دی گئی تو پارلیمنٹ ہاوس سمیت بنی گالہ کا گھیراو کرینگے۔جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں ضلع مہمند کے گاوں رحمت کور کے دو ہزار سے زائد مقامی شہریوں نے اپنے مشران سمیت سخت احتجاج کیا اور وزیر اعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔قبل ازیں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ظہیر اللہ خان ،مشتاق خان،طور خان،میر حسن خان سمیت دیگر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں 70 سالوں کے بعد ایف سی آر کا قانون ختم ہوا تو ہمیں توقع تھی کہ ہماری حالت زار بدلے گی ،آپریشن ضرب عضب میں ہم نے دھشت گردی کی بیخ کنی کے لیئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے آئی ڈی پیز بننا قبول کیا اور کیمپوں میں زندگی گزاری آج تک ہمیں اس کا کچھ معاوضہ نہیں ملا ،ہمارے گھر بار تباہ ہو گے
اب جبکہ حالات بہتر ہوئے ہیں اور صوبے میں انضمام کے بعد ہمارے گاوں میں معدنیات کے آثار ملے ہیں اور قانون کے مطابق جس علاقے سے معدنیات نکلے پہلا حق اس گاوں کے شہریوں کا ہوتا ہے جس پر گاوں رحمت کور کے مشران نے مشترکہ طور پر 9592/MCC?MDA/PL.NEPHRITE(594)2016 بنام نثار خان اور امیر حمزہ جمع کروائی اور ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند نے جلد اجلاس بلانے کا کہا ۔ہمیں علم نہیں اور اچانک اطلاع ملی کہ اسٹنٹ کمشنر بینزئی نے غیر قانونی اجلاس ایم این اے ساجد خان مہمند ،ان کے بھائی تاج محؐد کی ایماء پر بلایا ہمارے احتجاج پر اجلاس موخر کر دیا گیا ہم نے کمشنر مہمند کو تحریری طور پر اگاہ کیا تاہم گاوں سے 65 کلو میٹر دور ایک گھر میں خٖیہ طور پر اجلاس منعقد کرکے بھاری رشوت کے عوض غیر قانونی لیز یوسف خان کے بیٹوں لائق خان لیاقت علی وغیرہ کے نام کروانے کی کوشش کی جس میں ساجد خان مہمند ایم این اے ،ان کے بھائی تاج خان بھی حصہ دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ضلع مہمند کی انتظامیہ کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ غیر قانونی لیز کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی ،لیز کا پہلا حق رحمت کور گاوں کا ہے اور فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائیگی ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اپنے ایم این اے ساجد خان مہمند کے خلاف کاروائی کریں جو مہمند بھر میں تحریک انصاف کے لیئے سبکی کا سبب بن رہا ہے ۔۔۔۔