چیئرمین نیب کا سکھر نیب ٹیم پرحملے کا نوٹس

اسلام آباد (نما ئندہ نیوزٹو یو) چیئرمین نیب نے جیکب آباد وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے دوران نیب ٹیم پر حملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے ا ٹھا ئیس 28جون کو سابق وفاقی وزیر  اعجاز حسین جکھرانی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے نیب ٹیم نے چھاپہ مارانیب کی ٹیم سپریم کورٹ آف پا کستان کے احکاما ت پر سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام ضلع جیکب آباد کے فنڈز میں خرد برد کی تحقیقا ت کر رہی ہے نیب کی ٹیم پولیس کی مدد اور خواتین پولیس کی ا ہلکاروں کے ساتھ جب گھر کی تلا شی لینے کے لیے ا عجاز جا کھرانی کے گھر پہنچی تو وہاں گھر کے دروازے پر جمع ہجوم نے ان پر حملہ کر دیا جس میں نیب سکھر کے ا فسراور اہلکار زخمی ہو گئے اور ان کو لے کر جانے والی وین کو بھی نقصان پہنچا چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ اس تمام معاملے میں جیکب آباد کی پولیس اور ایس ایس پی جیکب آباد نے نیب ٹیم کی کو ئی مدد نہیں کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں