چین سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما زہینگ ہونگ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرلیا ہے۔46 سالہ چینی کوہ پیما ن نے نیپال کے راستے ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کر لیا، جس کے بعد وہ ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے نابینا کوہ پیما ہیں جنہوں نے اس بلند ترین چوٹی کو سر کیا۔زہینگ ہونگ کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی آنکھیں ہیں یا نہیں، آپ کے ہاتھ یا پاؤں ہیں یا نہیں، آگر اپ میں جذبہ ہے اور آپ خود کو اندر سے مضبوط سمجھتے ہیں تو آپ دنیا میں کسی بھی طرح دوسروں سے کم نہیں ہیں۔ چین سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ زہینگ ہونگ جنوب مغربی چینی شہر چونگ کیونگ میں پیدا ہوئے۔ جب وہ 21 سال کے تھے تو ان کی بینائی گلیو کوما بیماری کے باعث چل گئی تھی۔ تاہم زہینگ نے ہمت نہ ہاری۔ زہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی، وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔
