ڈکیت کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر واردات کر کے فرار

کراچی (نیوز ڈیسک) روشنیوں کے شہر میں ڈکیتوں نے اندھیرہ مچا دیا۔ سمن آباد کے علاقہ میں واقع کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر کا صفایا کر گئے۔ ڈکیتوں نے واردات کے دوران سونا، نقدی اور پرائز بانڈ سمیت دیگر چیزیں لے کر ڈکیت فرار ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کمشنر آفس کا بتا کر آئے بعد ازاں اسلحہ کے بل بوتے پر گھر میں داخل ہو کر گھر والوں کو یرغمال بنایا۔ پولیس کے مطابق واردات کے وقت گھر میں کمشنر کی والدہ کے علاوہ ڈرائیور اور ملازمہ بھی موجود تھیں۔ ملزمان نے تسلی سے واردات انجام دی اور بعد ازاں فرار ہوئے۔ اس دوران کوئی مذاحمت نہیں کی گئی۔ واقع پر مزید کاروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں