اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئے آباد ہونے والے سیکٹر ڈی بارہ اور گردونواح میں جرائم کنٹرول کرنے کیلئے پولیس چوکی قائم کردی گئ۔ پولیس چوکی کا ڈی بارہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے افتتاح کیا۔ افتتاح کےموقع پر ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، سینئر پولیس افسران، علاقہ معززین، مصالحتی کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں کہ ڈی بارہ کے علاقہ میں پولیس چوکی کا قیام یہاں کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ پولیس چوکی کے قیام سے علاقہ مکین اور ملحقہ علاقے لوگ رپورٹ وغیرہ کا اندراج بروقت کرا سکیں گے ۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ چوکی پر ایک اے ایس آئی اور 09 جوان تعینات ہوں گے۔ پٹرولنگ کے لئے ایک گاڑی دو ایگل سکواڈ کے موٹرسائیکل موجود ہوں گے۔ علاقہ کے رہائشیوں نے چوکی کے قیام پر آئی جی اسلام آباد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی 12 میں پولیس چوکی کے قیام کا مقصد شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔
