ڈی جی خان:ڈاکوؤں کے خوفیا ٹھکانوں کی طرف فورسز رواں دواں

ڈیرہ غازی خان میں لادھی اور سنجرانی گینگز کے خلاف آپریشن ۸ دن سے جاری ہے۔ ڈی جی خان میں درجنوں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث لادھی اور سنجرانی گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی پی او عمر سعید ملک کی سربراہی میں رینجرز اور بارڈملٹری پولیس کی ٹیمیں ڈاکوؤں سے برسرپیکار ہیں۔آپریشن میں بلٹ پروف اور بکتر بند گاڑیاں، ڈرون کیمرے اور موبائل فون لوکیٹرز استعمال کی جارہی ہیں۔فورسز نے پہاڑوں میں ڈاکوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی کی ہے جب کہ اب تک قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ۱۰ خطرناک ڈاکو دھر لیے گئے ہیں، ۸ دنوں سے جاری آپریشن میں ڈاکوؤں کے ۸ ٹھکانے بھی جلادیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں