کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت وکلاءکو 10لا کھ کاقرضہ اورنیاپا کستان ہاوسنگ سکیم میں شامل کرنے کی تجاویز،فوادچوہدری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہےکہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوان وکلاءکو 10 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کرنے کی تجویز ہے وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم میں بھی وکلاءکو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا وکلاءکو صحت کارڈز کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ہم ہر سطح پر وکلاءکے ساتھ کھڑے ہیں، آئین و قانون کی سربلندی کیلئے وکلاءکی گراں قدر خدمات قابل ستائش ہیں بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے انصاف لائرز فورم راولپنڈی اسلام آباد کے وفدنے ملاقات کی ملاقات میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل اورایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنیاز اللہ نیازی بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پہ گفتگو میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت بار ایسوسی ایشنز کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں اور پرعزم ہے،بار ایسوسی ایشنز کی سیاست آزادانہ ہونی چاہئے، حکومت کی اس میں کوئی مداخلت نہ ہو، انتخابات میں شفافیت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے، راولپنڈی، ملتان اور پنجاب بار کونسل نے اپنے انتخابات ای وی ایم پر کروانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، دیگر بار ایسوسی ایشنز بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے استفادہ کر سکتی ہیں،ہماری سیاست عمران خان سے وابستہ ہے، پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے، انصاف لائرز فورم کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کے حل کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی،نوجوان وکلاءکو قرضوں کی فراہمی کے لئے اسٹیٹ بینک سے بات ہوئی ہےانصاف لائرز فورم راولپنڈی اسلام آباد کے ارکان میں صدر آئی ایل ایف راولپنڈی چوہدری محمد سعید، سینئر نائب صدور سخاوت حسین کاظمی، سید سبطین حسین بخاری، سید ریاض حسین کاظمی، محمد مسعود کھنڈوا، ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ خان نیازی، مرزا آصف، قیصر عباس، عرفان احمد خان نیازی، صائمہ شجیع، عزیز الرحمان، نعیم الحسن اعوان، ملک طاہر، تصور اقبال بریار، کرنل (ر) سجاد اختر ملک، مقصود علی، محمد ندیم خان خاکوانی، سردار عمران خالد، سردار محمد خضر ندیم، ملک شیر محمد، عبداللہ سولنگی، عابد حسین، مبشر ندیم، رانا علی عمار، عدنان احمد خان یوسفزئی اور عتیق الرحمان صدیقی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں