کا رکردگی کا سوا ل؟ وفاقی پولیس کےایس ایس پی اور ایس پی سطح کے 8 اعلیٰ افسران تبدیل

اسلام آباد (ملک نجیب) چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی پولیس کے 8 افسران کے تقرری و تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔تعینات کئے جانے والے افسران میں ایس ایس پی، اور ایس پیز شامل ہیں۔ چیف کمشنر آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کو ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر تعینات کر دیا گیا ہے، اے آئی جی آپریشنز خرم رشید کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی لاء اینڈ آرڈر خالد رشید کو اے آئی جی جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ تقرری کے منتظر ایس پی سید کرار حسین کو ایس ایس پی ٹریفک تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی عمر خان کو ایس ایس پی لاجسٹک کے ساتھ اے آئی جی آپریشنز کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ ایس پی رورل رانا عبدالوہاب کو ایس پی سٹی جبکہ تقرری کے منتظر ایس پی نوشیروان علی کو ایس پی رورل تعینات کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں