کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی(نیوز ڈسک) سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ شروع، صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع ابر آلود رہے گا اور موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہے گا۔دوسری جانب سندھ کے دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا آغاز ہوچکا ہے، شکار پور اور گرد و نواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہورہی ہے، خیر پور میں بھی مٹی کے طوفان کے بعد تیز بارش ہورہی ہے۔نوشہرو فیروز میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سکھر میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں