کرکٹ نے لے لی ایک نوجوان لڑکے کی جان، افسوسناک واقعہ

کراچی(نیوز ڈسک) گھر کےباہر کرکٹ کھیلنے سےمنع کرنے پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 ڈی میں رات گئے رونما ہوا۔پولیس حکام کے مطابق اکتیس سالہ ریحان نے اپنے گھر کےباہر لڑکوں کرکٹ کھیلنے منع کیا، جس پر لڑکے مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بلے اور وکٹ سے ریحان پر حملہ کردیا۔حملے کے نتیجے میں ریحان شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واقعے کے بعد پولیس نے تشدد کرنے والے لڑکوں کے خلاف کارروائی کی اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں