اسلام آباد (اصغر چوہدری )وفاقی وزیر ہوا بازی ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کریمنل پارلیمنٹرین کو بولنے کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے, ایسے لوگ پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیبں جنہوں نے دونوں ہاتھوں سے اس ملک کو لوٹا ہے, احتجاج جمہوری حق ضرور ہے مگر احتجاج کی آڑ میں ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دینگے, جو کچھ پارلیمنٹ میں ہوا ذمہ دار اپوزیشن ہے. منگل کو قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پہ اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حلف برادری سے لے کر مشیر خزانہ شوکت ترین کے بجٹ پیش کرنے تک اپوزیشن نے کونسی حد کو کراس نہیں کیا. ایوان کو مچھلی منڈی بنا کے اپنی لوٹی ہوئی دولت سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جسے ہمیشہ ناکام بنایا جائے گا. جو کچھ قومی اسمبلی میں ہوا اس پہ افسوس ہے مگر اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہے. انہوں نے کہا کہ کریمنل پارلیمنٹرین کو بولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے دس دس مقدمات میں ضمانتیں حاصل کر لیتے ہیں اور پھر پارلیمنٹ میں اپنا بھاشن ایسے دیتے ہیں جیسے ان سا پارسا کوئی نہیں ہے…..
