اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو)پی آئی اے اور پاکستان کسٹمزنے اسلام آباد ائیرپورٹ پر مشترکہ کاروائی کرتےہو ئے کئی سو کلو بھارتی گٹکے کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا تفصیلات کے مطابق آٹو پا رٹس کے نام پرسا مان کے کا رٹن بک کرا ئے گئے تھے تاہم جب پی آئی اے کی سکیورٹی سکرننینگ کی گئی تو کارٹن سے آٹوپا رٹس کی بجا ئے بھارتی گٹکا نکل آیا مجموعی طور سامان سے 286کلوگرام انتہائی مضر صحت بھارتی گٹکا اور ممنوعہ اشیا میں برآمد ہو ئی ہیں پی ائی اے سیکیورٹی اور کسٹمز حکام نے مل کریہ آپریشن کیا اور تمام ممنوعہ سامان ضبط کرلیا ہےکسٹمز حکام کی طرف سے سامان بھیجنے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیاگیا ہے
