کسی غیر ملکی ایئر لا ئن کی پرواز کی اجازت منسوخ نہیں کی،ترجمان سول ایوی ایشن

اسلام آباد (نیوز ٹویو) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے غیر ملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کی خبروں کی تردید کی ہے سول ایوی ایشن کے ترجمان سعد بن ایوب نے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کسی پرواز کی اجازت کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این سی او سی کی ہدایات پر 5 مئی 2021 سے پاکستان آنے والی  بین الاقوامی پروازوں کو 20 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن کی اجازت دی تھی جس میں اب 15 جولائی 2021 تک توسیع کر دی گئی ہےیکم جولائی سے  صرف برطانیہ ، کینیڈا ، یورپ ، ملائشیا اور چین سے  براہ راست بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے 40 فیصد مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے ترجمان سعد بن ایوب نے کہا کہ غیرملکیُ ایئرلائنزکا مختلف ممالک سے پاکستان آنے والی پروازوں پر مسافروں کی زیادہ بکنگ کا نوٹس لیا گیا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پروازوں کی منسوخی اور اوور بکنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے پروازوں کی معطلی اور بکنگ کی ذمہ داری متعلقہ ائیرلائن پر عائد ہوتی ہےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی ایئرلائنز کی کسی پرواز کی اجازت منسوخ نہیں کی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے عوام میں بے یقینی کی صورت حال پیدا کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہےسول ایوی ایشن نے عوام، بیرون ملک سفارت خانوں اور سفارتی عملے کو بھی اس عمل سے آگاہ کیا ہے، ترجمان سعد بن ایوب نے کہا ہے کہ واضع رہے کہ سی اے اے ائیر لائنز کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کا حق رکھتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں