کلبھوشن کا کیس مسلم لیگ ن نے خراب کیا،وزیر خا رجہ شا ہ محمود قریشی

ملتان ( نمائندہ نیوزٹویو) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا ہے ہم عالمی عدالت انصاف کے احکامات پر عمل کررہے ہیں ہم انتقام نہیں شفاف احتساب چاہتے ہیں بلاوجہ کسی کی پگڑی اچھالنے کے قائل نہیں عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے سی آئی چیف کا پہلا دورہ نہیں انٹیلی جنس چیفس آتے رہتے ہیں اتوار کووزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے بھارت نے کلبھوشن کو قونصلر تک رسا ئی دینے کا شور مچا یا اوراب بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے ہم عالمی عدالت کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہے ہیں جبکہ بھارت چاہتا ہے پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت میں لے جا ئے انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کےعمل سے جو بھی گزر رہا ہے اسے صفائی کا موقع دیاجائے گا۔ ہم منی بجٹ نہیں لا ئیں گی احسن اقبال بیان دینے سے پہلے بجٹ کا مطالعہ کرلیں۔ انہوں نے کہا کہسی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں اور نہ یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ ہے انٹیلی جنس چیفس آتے رہتے ہیں پاکستان امریکہ کوہوائی اڈے فراہم نہیں کر رہا نہ کوئی ایسا ارادہ ہے۔ سعودی حکومت نے کورونا وبا کو سامنے رکھتے ہوئے عازمین حج سے متعلق فیصلہ کیا حج کیلئے پوری دنیا سےلوگ آتے ہیں۔ کورونا کی مختلف اقسام کے پورے دنیا میں پھیلنے سے بچاؤ کیلئےسعودی وازرت حج نے حج محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔اب صرف مقا می طورپر 60ہزار حجاج کو کو ا جازت دی گئی ہےشاہ محمود قریشی  نے کہا کہ ملتان میں البدر پارک بنانے پر خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں پنجاب کے ہر ضلع میں وزیر عظم کے حکم پرڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، ضلع کےممبران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا باقاعدگی سے اجلاس ہوگا جس سےعلاقائی مسائل حل ہونگے۔جی سیون ممالک ڈویلپمنٹ میں انویسمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے اور وہ اقدام جن سے ترقی پزیر ممالک میں ڈیولپمنٹ ہو اس سے ہمیں خوشی ہو گی۔ ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبے کے اقدام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں چین سی پیک کا اپنا کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا اور چین کا یہ پروجیکٹ تعمیر و ترقی کا ہے۔ جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں