کلبھوشن کیس میں بھارت کا پا کستان کی عدالتوں کےسامنے پیش ہونے سےا نکار،کیس کی سماعت5اکتوبرتک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آبادہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کےکیس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کرناتھی لیکن اٹارنی جنرل کی درخواست پر کلبھوشن یادیو وکیل فراہمی کیس کی سماعت5اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے کلبھوشن کو وکیل فراہم کرنے سے متعلق بھارت کو ایک اور مہلت دے تھی اور حکومت پاکستان کو بھارت کو عدالتی کاروائی سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی،عدالت نے قرار دیا تھا عدالتی کارروائی کا مقصد عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے،اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ بھارت نے پاکستانی عدالتوں کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا ہے،سیکریٹری قانون کی کلبھوشن کو وکیل فراہمی کی درخواست پر سماعت گزشتہ سال اگست سے زیر سماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں