کوئٹہ گلیڈی اٹرز کا مقابلہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں آج سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی اٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کےمابین میچ سرفراز الیون کےلیے ڈو اور ڈائی ہوگا کیونکہ کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچ میں سے اپنےچار میچ ہار چکی ہے، شکست کی صورت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرامیچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں