کورونا وائرس پھیلنے کی شرح کم ہو گئی 24گھنٹوں میں کورونا کے 1490 نئے کیسز،58 ہلاکتیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح میں کمی آگئی تاہم کورونا سے اموات کا سلسلہ نہیں  رک سکا ہےگزشتہ 24گھنٹو ں میں ملک میں کورونا وائرس  کے 1490کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ کوروناسے 58 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 ہوگئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 498، سندھ میں 3 لاکھ 23 ہزار 828، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 558، بلوچستان میں 25 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642، اسلام آباد میں 81 ہزار 766 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 519 کیسز رپورٹ ہوئےملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ 72 ہزار 884 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 285 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 64 ہزار 931 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 205 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےپاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 323 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 314، سندھ میں 5 ہزار 136، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 158، اسلام آباد میں 765، بلوچستان میں 289، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 554 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں